کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کامیاب کاروائی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزم ماڑی پور روڈ سرمست مزار شیر شاہ پر منشیات سے بھری کار سمیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزم سے بوقت گرفتاری کرولا کار کے اندر سے 2 عدد بورے 20 پیکٹ تقریباً 22 کلو چرس اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
کرولا کار AVQ-349 کو قبضہ پولیس لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد انیس ولد بشر نام سے ہوئی۔
ملزم ڈیفنس کے روپوش علاقے میں سپلائی کرتا تھا۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ انسپکٹر نند لال کی سربراہی میں مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔
ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


