کوٹری(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد اور مٹیاری کی رہائشی دو خواتین کو کوٹری میں آئس (منشیات) کی سپلائی کے دوران گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے اور منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں۔


