کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیزکرتےہوئےایک اورکامیاب کارروائی انجام دے دی۔ ایسٹ زون کےتھانہ جمشید کوارٹرزپولیس نےمارٹن کوارٹرز میں چھاپہ مار کارروائی کرتےہوئےگٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم شاہ نواز عرف وڈیرا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی گٹکا فروش ہے جو اس سے قبل بھی گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جن میں مقدمہ الزام نمبر 403/24 اور 114/25 شامل ہیں۔ شہری حلقوں نے ایسٹ پولیس اور جمشید کوارٹرز پولیس کی اس مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مضرِ صحت نشہ آور اشیاء سے بچانے کے لیے ایسی کارروائیاں نہایت ضروری ہیں۔
23


