29

تھانہ سائٹ اے پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا کا غیر قانونی کارخانہ پکڑا گیا، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں تھانہ سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں مضر صحت مواد برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا اور دیگر متعلقہ میٹیریل برآمد کیا گیا۔

چھاپے کے دوران گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ملزم محمد حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی کارخانہ رہائشی گھر کی بیٹھک میں قائم کیا گیا تھا، جہاں مضر صحت گٹکا ماوا تیار کیا جا رہا تھا۔برآمد ہونے والے سامان میں 20 تھیلیوں میں 600 عدد پڑیاں ماوا، 4 بورے چھالیہ، ایک بورا چونا، 12 پیکٹ تمباکو، ایک بورا پیکنگ ریپر، تین ڈرموں میں بھیگی ہوئی چھالیہ اور کمپیوٹرائزڈ کانٹا شامل ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 196/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں