35

ملتان میں این سی سی آئی کی کارروائی، ڈیجیٹل انتشاری گرفتار، مقدمہ درج

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو) این سی سی آئی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور مبینہ ڈیجیٹل انتشاری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔حکام کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کے قیام کے بعد سائبر اور ڈیجیٹل جرائم کے خلاف ملک بھر میں مؤثر اور تیز رفتار اقدامات جاری ہیں تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے، جسے مثبت سوچ، ذمہ دارانہ اظہار اور قومی مفاد کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی مہم کا حصہ نہ بنا جائے جو انتشار پھیلائے، کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچائے یا ملک کے مفاد کو متاثر کرے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری ہی ایک مضبوط اور محفوظ ڈیجیٹل معاشرے کی بنیاد ہے، اور سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں