19

سیہون پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار

سیہون(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سیہون فراز علی کی نگرانی اور ایس ایچ او سیہون طارق چنہ کی سربراہی میں سیہون پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابر علی چانڈیو کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سیہون میں ایف آئی آر نمبر 83/2026 درج کر لی گئی ہے، جس میں دفعہ 8 گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ شامل ہے۔ڈی ایس پی سیہون فراز علی نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل کو مضرِ صحت اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع بھر میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں