28

فائرنگ کے واقعے میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مزید چھاپے جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پریڈی پولیس نے کوچ اڈے کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ ہوئی اور چار افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان جاوید ولد ہمت علی اور نواب خان ولد عبدالصمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ جھگڑے اور فائرنگ کے اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں