صوبائی کابینہ نے کچے، بلیک بک و ریڈ بک کے 40 اشتہاریوں کی انعامی رقم کی منظوری دے دی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی کابینہ نے کچے، بلیک بک و ریڈ بک کے اشتہاریوں کی انعامی رقم کی منظوری دے دی، صوبائی کابینہ کی بیلک بک کے 40 اشتہاریوں کی گرفتاری پر انعامی رقم کی منظوری دی۔ مراسلہ کے مطابق ریڈ بک کے 30 اشتہاریوں کی گرفتاری پر انعامی رقم کی منظوری دی،

انویسٹی گیشن برانچ نے 36 اشتہاریوں انعامی رقم طے کرنے کی سفارش کی گئی، 4 اشتہاریوں کی انعامی رقم بڑھانے کی سفارش کی گئی، سی ٹی ڈی ریڈ بک نے 13 اشتہاریوں کی انعامی رقم طے کرنے کی سفارش کی گئی، 17 اشتہاریوں کی انعامی رقم بڑھانے کی سفارش کی گئی۔

ڈی جی خان اور راجن پور میں 20 خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 10ملین انعامی رقم منظوری دیدی گئی، صوبائی کابینہ نے 70 اشتہاریوں کی گرفتاریوں کی انعامی رقم کی منظوری دیدی گئی، محکمہ پراسیکیوشن و محکمہ خزانہ نے بھی انعامی رقم دینے اور بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ صوبائی کابینہ کی خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاریوں پر انعامی رقم بڑھانے و دینے کی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں