کراچی(ایچ آراین ڈبلیوشہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کر لیں اور اس کا استعمال احتیاط سے کریں-کراچی کے دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر نئی ٹرانسمیشن لائن کو مین لائن سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے کل سے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے شہر کو 48 گھنٹوں تک 250 ملین گیلن روزانہ پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت ٹرانسمیشن لائن نمبر 5 کی انٹر کونکٹنگ کا کام 25 اپریل بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا جو 27 اپریل تک جاری رہے گا۔


