ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے سے متعلق دعویٰ، صورتحال غیر مصدقہ

تہران / واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ایک سینئر ایرانی عہدیدار کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے متعلق ایک شخصیت فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئی ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی عہدیدارنے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخصیت اس وقت ہوش میں ہے اورطبی ٹیم کی نگرانی میں زیرِعلاج ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تفصیلات اور حملے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے بھی اس خبر کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صورتحال حساس ہے اور مختلف دعوؤں کے باعث ابہام پایا جاتا ہے، جس پر مزید تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔تہران اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں