24

لاہور میں خواتین پر مشتمل جیب تراش گروہ گرفتار، موبائل فون اور نقدی برآمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور میں خواتین پر مشتمل جیب تراش گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی غالب مارکیٹ کے علاقے میں کی گئی، جہاں خواتین ملزمان شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو نشانہ بناتی تھیں۔لاہور پولیس کے مطابق گرفتار خواتین شاپنگ سینٹرز اور بازاروں میں رش کا فائدہ اٹھا کر خواتین کے پرس، نقدی اور موبائل فون چوری کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک بوتیک میں بھی جیب تراشی کی واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزماؤں میں ثنا اور کنول شامل ہیں، جو ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث رہ چکی ہیں۔ ملزماؤں کے قبضے سے بلیڈ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ امکان ہے کہ دورانِ تفتیش مزید وارداتوں اور ساتھیوں کے بارے میں بھی اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں