36

بیٹی کے جنازے میں جانے والے شہری کے قتل میں ملوث سفاک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سچل میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم صہیب ولد رحمٰن علی کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا۔

حکام کےمطابق ملزم 48 گھنٹے قبل پنجاب بس اڈے کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھا، جس میں منصور احمد جاں بحق جبکہ ان کا بھائی راشد علی زخمی ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس کی قیادت ایس پی سہراب گوٹھ کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ گولیاں اور ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں