کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع جنوبی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ بوٹ بیسن پولیس نےمختلف مقامات پرچھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 72 گرام آئس (ICE) برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد خان ولد محمد شیراز خان، گل محمد ولد دوست محمد اور عبدالاحد ولد غلام اصغر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمات درج کر لیے ہیں:
مقدمہ نمبر 307/2026
مقدمہ نمبر 308/2026
مقدمہ نمبر 309/2026
بجرم دفعات 6/9(2)2 انسدادِ منشیات ایکٹ
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔


