اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
نجی چینل کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہےجس کے مطابق حکومت کے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 25 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض ماہانہ 0.9 فیصد اور 12.70 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 73 ہزار 688 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
وفاقی حکومت کے مارچ 2025 کے دوران ایک ماہ میں مجموعی قرض میں 652 ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ مارچ 2025 تک ایک سال میں مجموعی قرض میں 8314 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2024 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرض کا حجم 65 ہزار 374 ارب روپے تھا۔ مارچ 2025 میں حکومت کے مقامی قرض میں ماہانہ ایک فیصد اور سالانہ 18.60 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 25 میں حکومت کے مقامی قرض 51 ہزار 518 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جو ایک سال قبل مارچ 2024 میں 43 ہزار 432 ارب روپے تھا۔


