27

گزری پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر کے خلاف کارروائی، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے گزری میں تھانہ گزری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل KNW-4804، سوزوکی 110، سیاہ رنگ، ماڈل 2020 برآمد کر لی گئی ہے۔

برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ گزری میں درج مقدمہ نمبر 211/2026 بجرم دفعہ 381-A کے تحت چوری شدہ تھی۔گرفتار ملزم کی شناخت اسد اللہ ولد علی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں