حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں پولیس نے منشیات اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ بھاری مقدار میں گٹکا اور شراب بھی برآمد کر لی گئی۔یہ کارروائیاں طارق رزاق خان دھاریجو اور شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر جاری مہم کے تحت کی گئیں۔
تھانہ سائیٹ
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکے کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔ سپلائر شفقت انصاری کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے تقریباً 9790 گٹکے کے ساشے اور ایک آلٹو کار برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ ٹنڈوجام
پولیس نے منشیات سپلائر رحمت اللہ ٹانوری کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ کارروائی میں 46 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
تھانہ پنیاری
پولیس نے مین پوری فروشوں صدام جتوئی، سجاد آرائیں، محمد حنیف شاہ اور عتیق شاہ کو گرفتار کر کے 460 گٹکے برآمد کر لیے۔
تھانہ بی سیکشن
کارروائی کے دوران فیضان ملک اور سلیم غوری کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے شراب کی 4 بوتلیں برآمد ہوئیں۔
تھانہ اے سیکشن
پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے جنید شیخ، عبدالسّمیع شیخ اور گجو جنڈوار کو گرفتار کیا، جن سے 300 گٹکے برآمد ہوئے۔ اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں اشتہاری ملزم شاہ رخ شیخ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں سماجی برائیوں اور منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔


