27

اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار

اسلام آباد / کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد ایک بڑی ممکنہ تباہی سے اس وقت بچ گیا جب سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان سے ایک خاتون مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کو ایک گروہ کی جانب سے دباؤ اور دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ اگر اس نے خودکش حملہ نہ کیا تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کو زبردستی اور دھمکیوں کے ذریعے خودکش حملے پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر کی تلاش کے لیے کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑے ممکنہ دہشتگردی کے واقعے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں