31

جیکسن پولیس کی بڑی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار، 1525 گرام چرس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ضلع کیماڑی میں تھانہ جیکسن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1525 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت فراز عرف جرابو، محمد کریم اور محمد حکیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ ملزمان پیشہ وراورعادی منشیات فروش ہیں جوحال ہی میں جیل سےرہائی پانےکےبعد دوبارہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں سرگرم ہوگئے تھے۔تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو کیماڑی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ منشیات فروش گروہ ایک منظم نیٹ ورک کے تحت سرگرم تھا، جسے قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 160/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سپلائرز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ترجمان کیماڑی پولیس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں