21

ناظم آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تین ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ناظم آباد نمبر 4 میں مجاہد کالونی کے قریب خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 10 مئی 2026 کو مجاہد کالونی نزد گدھا چورنگی پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ناظم آباد کی پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تینوں نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان میں حق نواز ولد محمد حنیف، عامر ولد یاسین اور آفتاب ولد نور محمد شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ FIR نمبر 237/2026 کے تحت دفعات 376(ii) / 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 24 سال ہے۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہ اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کیس کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں