کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت سندھ نے براہ راست ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی کے لئے نئے قانون کو نافذ کردیا ہے ، نئے قانون کے تحت 6 سال تک ماتحت عدالت کا جج رہنے والے امیدوار ایڈیشنل سیشن جج بننے کے اہل ہوں گے
ایڈیشنل سیشن جج کی براہ راست بھرتی سندھ پبلک سروس کمیشن کرے گی اس کے لئے وہ امیدوار اہل ہوں گے جو ماتحت عدالت میں 6 سال جج رہ چکے ہوں گے، محکمہ قانون کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ نے منظور کرلی ، جس کے بعد چیف سیکریٹری کے حکم پر ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
نئی ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اب ایڈیشنل سیشن جج کی براہ راست بھرتی میں نئی ترمیم نافذ ہوگی ، 6 سال تک جیوڈیشل مئجسٹریٹ ، سول جج ، سینیئر سول جج رہنے والے اب براہ راست ایڈیشنل سیشن بننے کا امتحان دے سکیں گے، نئی ترمیم کے بارے میں سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا تاکہ آئندہ امتحان میں یہی شرط نافذ ہو


