گلشنِ ضیاء میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ویسٹ زون میں تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشنِ ضیاء میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کراچی کے مطابق پولیس کی کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت علی اصغر ولد حنیف اور سنی ولد محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں