کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں پولیس نےقماربازی کےمقدمےمیں مفرورملزم کوگرفتارکرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ کراچی کے مطابق تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد یاسین کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ اقبال مارکیٹ کے مقدمہ الزام نمبر 296/2026 بجرم دفعہ 5/5-A میں مفرور تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔


