کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں تھانہ مومن آباد پولیس نے گٹکا اور غیر ملکی گٹکا سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ویسٹ کراچی کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور غیر ملکی گٹکا برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ سامان میں 18 پیکٹ (شاداب)، 28 پیکٹ (رجنی)، 6 پیکٹ (A2Z) اور 65 پڑیاں گٹکا ماوا شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ہاشم ولد شیر عالم اور سعید احمد ولد محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


