ایسٹ زون انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی کارروائیاں، مغویہ بازیاب اور مفرور ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ایسٹ زون انویسٹیگیشن ونگ ملیر نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک مغویہ کو بازیاب اور ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ملیر کینٹ کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 162/26 بجرم دفعہ 496-A ت پ میں کارروائی کرتے ہوئے مسمات بانو زوجہ اصغر علی کو بازیاب کر لیا، جو گمشدہ تھیں۔
اسی طرح تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 889/23 بجرم دفعہ 147/148/149/504/506/337A(i)/34 ت پ میں مطلوب مفرور ملزم سراج احمد ولد محمد حیات کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب کی گئی خاتون اور گرفتار ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں