کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ میں نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نےکارروائی کرتےہوئےدوسوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کوگرفتارکرلیا۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مقبول جعفر اور ڈاکٹر ثنا شامل ہیں۔ دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سینئر سرکاری افسران، شہریوں اور ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر ہرزہ سرائی اور منفی پروپیگنڈہ میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد انکوائری کی گئی اور غیر قانونی مواد ہٹانے اور مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تاہم قانونی نوٹسز اور کافی مواقع دیے جانے کے باوجود ملزمان نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


