42

گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے خلجی گوٹھ، تھانہ گڈاپ سٹی کی حدود سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے آئس اور فروختی رقم برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم تھانہ گڈاپ سٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔حکام کے مطابق ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں