کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے بھینس کالونی 9 نمبر، تھانہ سکھن کی حدود سے ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت ساجد علی ولد محمود علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ راؤنڈز برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔حکام کے مطابق ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


