لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام، 94 سول ججز کے تبادلے، 19 خواتین ججز بھی شامل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے صوبہ بھر میں بڑی انتظامی کارروائی کرتے ہوئے 94 سول ججز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 94 سول ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں جن میں 19 خواتین سول ججز بھی شامل ہیں۔ تمام ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 11 مئی 2026 تک اپنی نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھال لیں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع اور شہروں میں ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں، جن میں لاہور، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
تبادلہ ہونے والے اہم ججز میں سول جج ذوالفقار علی مزاری کو بہاولپور سے منکیرہ، محمد آصف نواز کو ملتان سے جہلم، صاحب گل خان بلوچ کو مظفرگڑھ سے قصور اور شاہباز حسین کو شیخوپورہ سے چونیاں تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح خواتین ججز میں صائمہ تبسم کو سیالکوٹ سے چونیاں، ہما الطاف کو حسن ابدال سے منڈی بہاؤالدین اور نازیہ علی و عابدہ ظفر کو ملتان سے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
لاہور سے دیگر اضلاع میں تبادلہ ہونے والوں میں گلزیم اسلم کو ملتان، رخصانہ امین کو راولپنڈی، کرن نشاط اور وجیہہ خواجہ کو گوجرانوالہ جبکہ نجم الثاقب کو سیالکوٹ بھیجا گیا ہے۔
ریسرچ افسران ظہیر احمد اور نزہت جبین سمیت دیگر افسران کے بھی مختلف اضلاع میں تبادلے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تبادلے عدالتی نظام کو بہتر بنانے، مقدمات کے جلد فیصلے اور انتظامی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں