کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ زون، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیبر اسکوائر کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سیف اللہ ولد عجب، ریحان ولد سعید اور شکور ولد دلاور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں اور مزید وارداتوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔
19


