34

صدر پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی، 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صدرپولیس نےموٹرسائیکل لفٹرزکےخلاف کارروائی کرتےہوئےدوعادی ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تھانہ فیروزآباد سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KOT-0210 (میکر سپر اسٹار) برآمد کر لی گئی ہے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مزید چار موٹر سائیکلیں ریجنٹ پلازہ گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں میں چھپا رکھی ہیں۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نشاندہی کردہ مقام سے مزید 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، جنہیں ضابطے کے مطابق پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فرحان ولد محمد یوسف اور دانش ولد خورشید مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکلیں دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ان سے موٹر سائیکل چوری کی دیگر وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں