کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)درخشاں پولیس نے ڈی ایچ اے فیز 5 میں غیر قانونی شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر ضلع جنوبی پولیس کی جانب سے غیر قانونی حقہ/شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فیز 5 ڈی ایچ اے کراچی کے کھڈا مارکیٹ میں قائم “میمبوس” نامی شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شیشہ استعمال اور چلانے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی ولد نیاز علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مختلف فلیورز سمیت 7 عدد شیشے بھی تحویل میں لے لیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 336/2026 بجرم دفعات 269/270 تعزیراتِ پاکستان تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


