30

گلشن اقبال میں کال سینٹر پر چھاپہ، 40 سے زائد افراد حراست

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع ایک کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد ایجنٹس کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کال سینٹر میں موجود افراد خود کو غیر ملکی بینکوں کے نمائندے ظاہر کر کے شہریوں سے حساس معلومات حاصل کر رہے تھے۔ ان معلومات کے ذریعے مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کیے جا رہے تھے۔حکام کے مطابق کارروائی رات گئے تک جاری رہی جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ نیٹ ورک کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں