کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کو قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پایا گیا، جس پر انہیں فوری طور پر حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ کارروائی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز فائیو کے علاقے بدر کمرشل، اسٹریٹ نمبر 07 کے قریب کی گئی۔
کارروائی کے دوران 3 مرد اور 3 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار مرد ملزمان کی شناخت لقمان ولد شما، عمران ولد محمد اکرم اور ذاکراللہ ولد لال بہار کے نام سے ہوئی، جبکہ گرفتار خواتین میں مریم زوجہ حمزہ، سونیا دختر شکیل اور صباء دختر اسماعیل شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 334/2026 بجرم دفعات 294/34 پی پی سی کے تحت تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
28


