کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی میں واقع تھانہ بغدادی کی حدود میں پولیس نے کامیاب ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق SHO بابر حمید کی سربراہی میں ہیڈ محرر اور پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان صدیق، ارشد عرف چاچا اور عاقب کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور منشیات (کرسٹل) برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لیاری اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزم ارشد عرف چاچا پولیس کو طویل عرصے سے انتہائی مطلوب تھا اور وہ اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم ارشد عرف چاچا کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:
مقدمہ الزام نمبر 155/2024 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ شیر شاہ
مقدمہ الزام نمبر 101/2024 بجرم دفعہ 381A تھانہ سائٹ بی
مقدمہ الزام نمبر 396/2024 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ مدینہ کالونی
مقدمہ الزام نمبر 124/2025 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 125/2025 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 183/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ کھارادر
مقدمہ الزام نمبر 141/2023 بجرم دفعہ 381A تھانہ ڈاکس
مقدمہ الزام نمبر 448/2023 بجرم دفعہ 381A تھانہ شاہ لطیف
مقدمہ الزام نمبر 87/2023 بجرم دفعہ 6/9(3)C متعینہ AVCC
مقدمہ الزام نمبر 154/2024 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ شیر شاہ
مقدمہ الزام نمبر 555/2022 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 179/2022 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ موچکو
مقدمہ الزام نمبر 275/214 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ چاکیواڑہ
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف فوری طور پر نئے مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے ساتھ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔


