کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں وائس چانسلر سندھ مدرسه اسلام اور دیگر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت
عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو وائس چیئرمین سندھ مدرسہ اسلام اور عباس بلوچ کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی
عدالت نے تین ماہ میں دونوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
وائس چانسلر سندھ مدرسہ اسلام نے سیکرٹری یونیورسٹیز بورڈز عباس بلوچ جعل سازی سے ایم بی اے کی ڈگری دلائی، اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ
آڈٹ رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر نے ملیر کیمپس میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی، اسد ا للہ بلو ایڈووکیٹ
وائس چانسلر سندھ مدرسہ اسلام اور سیکرٹری یونیورسٹیز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جائے،درخواست
افسران کے خلاف تحقیقات کے لیے پروفیسر ملوک رند، اسسٹنٹ پروفیسر محمد امین اور عبدالمجید نے درخواست دائر کی تھی


