کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے میں غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کلفٹن بلاک 5 میں واقع دو شیشہ کیفیز عنبر لانچ (Ambar Lounge) اور عربیئن نائٹ (Arabian Night) پر چھاپہ مارا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر شیشہ اور حقہ فراہم کیا جا رہا تھا۔
چھاپے کے دوران پولیس نے 3 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد نیاز، منتظر مہدی ولد غضنفر مہدی اور سنی ولد انور کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 7 شیشہ حقے اور مختلف فلیورز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
ایف آئی آر نمبر 291/2026 بجرم دفعات 269/278 تعزیراتِ پاکستان
ایف آئی آر نمبر 296/2026 بجرم دفعات 269/278 تعزیراتِ پاکستان
حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔


