34

درخشاں پولیس کی کارروائی، خاتون آئس فروش گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ درخشاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون آئس فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جو ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں گاہکوں کو آئس (منشیات) فروخت اور سپلائی کرنے میں ملوث تھی۔

گرفتاری کے دوران ملزمہ کے قبضے سے 27 گرام آئس اور فروختگی کی رقم بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمہ کی شناخت فائزہ دختر عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ نمبر FIR 331/2026 کے تحت دفعہ 9(2) CNS Act 2024 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں