کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ درخشاں پولیس نےخفیہ اطلاع پرڈی ایچ اے کےمختلف علاقوں میں کارروائی کرتےہوئےغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث دو مبینہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر مجموعی طور پر 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی ڈی ایچ اے فیز VI کے مسلم کمرشل، لین 2 میں واقع ایک عمارت پر کی گئی، جہاں سے 4 مرد اور 3 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل، محمد طارق، زین، اقرا، مقدس اور جینیفر کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایک ملزم شہزاد موقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہو گیا۔
دوسری کارروائی فیز V کے بدر کمرشل، دوستی ہوٹل کے قریب کی گئی، جہاں سے مزید 4 مرد اور 3 خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت دلاور خان، عمیر، زوہیب، عبدالرعفی، نجمہ بیگم، دعا اور ثناء کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ دونوں کارروائیوں کے بعد مجموعی طور پر 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تمام ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


