اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کے لیے 20 مئی تک آخری مہلت دے دی ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران فریقین کے وکلا نے مزید وقت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے واضح کیا کہ یہ آخری موقع ہوگا اور آئندہ سماعت پر دلائل ہر صورت مکمل کیے جائیں۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے کو غیر ضروری طور پر طول نہیں دیا جا سکتا اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر مکمل دلائل پیش کیے جائیں۔


