سولجر بازار پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ایسٹ زون میں تھانہ سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ گارڈن میں درج ہے، جس کا مقدمہ نمبر 139/26 بجرم دفعہ 381-A ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد معراج ولد موسیٰ خیل اور ارمان ولد محمد نعیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان شہر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں