کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کر کے گٹکا، ماوا اور چھالیہ سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ نصب کر کے شہر میں ممنوعہ اشیاء کی ترسیل میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹس، ایک گاڑی، گٹکا/ماوا اور چھالیہ برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سمیر اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو معمول کی پیٹرولنگ کے دوران مشکوک حرکات پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔


