کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی نے مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ عزیز آباد:
دو ملزمان محمد کامران اور وسیم کو گرفتار کرکے 40 عدد گٹکا برآمد کیا گیا۔
تھانہ لیاقت آباد:
دو ملزمان انتظار خان عرف مونی اور ابراہیم سے مجموعی طور پر 175 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا:
دو ملزمان محمد طلحہ عرف جیلر اور حسنین عرف جھینگو کو گرفتار کرکے 75 پڑیاں گٹکا ماوا اور 250 روپے نقدی برآمد کی گئی۔
تھانہ حیدری مارکیٹ:
آئی آر لسٹ میں شامل ملزم ارباز عرف اربازی کو سابقہ ریکارڈ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ تیموریہ:
آئی آر لسٹ میں شامل ملزم منور شاہ کو گرفتار کرکے 7 پیکٹس گٹکا برآمد کیا گیا۔
تھانہ گلبرگ:
دو ملزمان جعفر اور کامران کو گرفتار کرکے گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
تھانہ رضویہ سوسائٹی:
تین مختلف کارروائیوں میں ملزمان غفور، شہزیب اور صابر کو گرفتار کرکے گٹکا ماوا، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
تھانہ بلال کالونی:
دو ملزمان عبدالمومن اور جاوید احمد کو گرفتار کرکے 36 کلو چھالیہ برآمد کی گئی، جبکہ مزید کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کو آگاہ کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، جبکہ شہر بھر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جا رہا ہے۔


