بلوچستان سے کراچی منشیات و نان کسٹم پیڈ اشیاء کی ترسیل ناکام، 5 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان سے کراچی منشیات، نان کسٹم پیڈ سامان اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل روکنے کے لیے کیماڑی پولیس کی ناکہ بندی اور چیکنگ جاری ہے۔
تھانہ موچکو پولیس نے حب ریور کے داخلی راستے پر 4 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات و ممنوعہ اشیاء برآمد کرلیں۔
پہلی کارروائی:
موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی سے آنے والے رکشے سے 50 پیکٹ (5500 پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد کرکے ملزم عبد الستار کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی:
پسینجر بس کے ذریعے آنے والے دو ملزمان جمشید اور بلاول سے 105 عدد غیر ملکی سگریٹ ڈنڈے، 1100 پڑیاں انڈین گٹکا اور 100 پڑیاں ماوا برآمد کی گئیں۔
تیسری کارروائی:
حب ریور روڈ سے ملزم محمد عدیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 80 پڑیاں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
چوتھی کارروائی:
حب ریور روڈ پر ہی ایک اور کارروائی میں ملزم شبیر خان کو 50 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں