کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر مرحومہ کے بیٹے نے گاڑی کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ذمہ دار گاڑی کے مالک کو 6 کروڑ 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
وکیل کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ساجد خان کی والدہ فاطمہ بانو جاں بحق ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کاسمیٹکس کے کاروبار سے وابستہ تھیں اور گھر کی کفیل تھیں۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ خاتون کی موت حادثے میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث ہوئی۔


