سمبڑیال(ایچ آراین ڈبلیو)ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک امام مسجد پر اپنے ہی طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کا الزام سامنے آیا ہے۔ ملزم کی شناخت قاری صابر ولد نزیر احمد، سکنہ ڈیرہ غازی خان کے طور پر ہوئی، جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
واقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہونے پر سمبڑیال پولیس فوری حرکت میں آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تیز رفتار کارروائی کا آغاز کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال سرمد فیاض کی نگرانی میں انسپکٹر افتخار کی سربراہی میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش کے دوران دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے اور شہریوں نے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


