کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منزل پمپ پل پر شاہ لطیف پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شہباز ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک عدد پستول بمعہ ایمونیشن، خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی۔ برآمد اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
شاہ لطیف پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


