اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بیرسٹر سلمان صفدر نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلوں پر کل مقرر سماعت عمران خان سے ہدایات لینے کے لیے ملاقات کرائے جانے تک ملتوی کرنے کی متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلوں کی مؤثر پیروی کے لیے عمران خان سے قانونی ہدایات حاصل کرنا ناگزیر ہے، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔
واضح رہے کہ کل چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ عدالت پہلے ہی سزا معطلی کی درخواستوں کے بجائے مرکزی اپیلیں سننے کا فیصلہ کر چکی ہے۔


