کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محمود آباد کےعلاقےسےلاپتا ہونےوالےشہری محمد خان کی بازیابی سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ گمشدہ شہری محمد خان بحفاظت اپنے گھر واپس آگیا ہے۔عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں شہری کی بحفاظت واپسی پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔


