نارتھ ناظم آباد حادثہ کیس، خاتون کی ہلاکت پر 6 کروڑ 48 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر مرحومہ کے بیٹے نے گاڑی کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت ذمہ دار گاڑی کے مالک کو 6 کروڑ 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

وکیل کےمطابق تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےدرخواست گزارساجد خان کی والدہ فاطمہ بانو جاں بحق ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کاسمیٹکس کے کاروبار سے وابستہ تھیں اور گھر کی کفیل تھیں، جبکہ میڈیکل رپورٹس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ ان کی موت حادثے میں لگنے والی چوٹوں کے باعث ہوئی۔عدالت میں دائر درخواست پر مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں