کورنگی صنعتی ایریا ہنگامہ آرائی کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں واپس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی صنعتی ایریا میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کی جانب سے دائر درخواستیں اس وقت واپس لی گئیں جب مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد پہلے سے دائر ضمانت کی درخواستیں غیر موثر ہوچکی تھیں، تاہم ازسرنو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی۔عدالت نے درخواستیں واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔درخواست گزاروں میں تحریک انصاف کے رہنما عطا اللہ، سعید آفریدی، سیف الرحمان، ربستان خان سمیت دیگر شامل تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں اقدامِ قتل، ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں